گوادر: صوبہ بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اوڑمارہ سے کراچی جانے والی بس کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گوادر میں بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق
اس سے قبل گزشتہ ماہ گوادر میں بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ بس گوادر سے کراچی جا رہی تھی کہ بزی ٹاپ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔
بلوچستان میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ رواں سال اگست میں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا تھا۔