اشتہار

عمران طاہر کا عبدالقادر کو جذباتی انداز سے خراج عقیدت

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانس برگ: پاکستانی نژاد افریقی باؤلر عمران طاہر نے جذباتی انداز سے پاکستانی لیگ اسپینر عبدالقادر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ای ایس پی این کی رپورٹ کے مطابق اپنے انٹرویو میں عمران طاہر کا کہنا تھا کہ عبدالقادر میرے والد کی طرح تھے اور میں اُن کے بہت قریب تھا، انہوں نے مجھے باؤلنگ کے گُر سکھائے جس پر میں تاحیات اُن کا شکر گزار رہوں گا۔

عمران طاہر کاکہنا تھا کہ عبدالقادر جیسا باؤلر دوبارہ نہیں آئے گا، میرے لیے اُن کا دنیا سے جانا بہت بڑا صدمہ تھا کیونکہ انتقال کی خبر سُن کر ایسا محسوس ہوا جیسے اپنے والد کو کھو دیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی سمیت دیگر کرکٹرز کی مرحوم عبدالقادر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر 6 ستمبر کو  دل کا دورہ پڑنے سے 63 برس کی عمر میں‌ انتقال کرگئے تھے، سابق لیگ اسپنر عبدالقادر 15 ستمبر 1955 کو پنجاب کے شہر لاہورمیں پیدا ہوئے۔

عبدالقادر کا شمار اپنے دور کے مایہ ناز لیگ اسپنرز میں ہوتا تھا انہوں نے متعدد مقامات پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا، کرکٹ میں گگلی بھی عبدالقادر نے متعارف کرائی تھی۔

یاد رہے کہ عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں بالترتیب 236 اور 132 وکٹیں حاصل کیں۔ قومی کرکٹر عمر اکمل مرحوم عبدالقادر کے داماد ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں