لاہور: آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے کہا کہ جوکام کرے گا وہ محکمے میں رہے گا، ضرورت ہے پولیس احتساب کے موجودہ نظام کو بہتر بنائے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کا کہنا ہے کہ لاہور میں بڑھتے ہوئے کرائم پر کنٹرول کیا جائے گا، کرائم بڑھا ہے تو اسے ٹھیک کریں گے اور بہتری لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو قانون کی کتاب تسلیم نہیں کرتا اسے ہمارے ساتھ رہنے کا حق نہیں ہے، وردی کے زور پر سب کچھ کرنے والوں کا احتساب ہونا ضروری ہے، ضرورت ہے پولیس احتساب کے موجودہ نظام کو بہتر بنائے۔
آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے کہا کہ جوکام کرے گا وہ محکمے میں رہے گا، ضرورت ہے پولیس احتساب کے موجودہ نظام کو بہتر بنائے۔
نئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
خیال رہے کہ آج صبح پنجاب پولیس کے نئے سربراہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) شعیب دستگر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا، آئی جی پنجاب کو سی پی او دفترمیں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے پنجاب میں انتظامی معاملات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اہم عہدوں اور بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا عندیہ دیا تھا۔