اشتہار

پنجاب میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبہ پنجاب میں گزشتہ پانچ سال کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی، تیزاب گردی اور قتل کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے، پولیس رپورٹ میں ہولناک انکشافات بیان کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز نے پنجاب میں خواتین پرتشدد کے واقعات کی رپورٹ حاصل کرلی، پولیس کی بنائی گئی رپورٹ نے سب واضح کر دیا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران خواتین پر تشدد، زیادتی، قتل، اور تیزاب پھینکنے کے15ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبے میں خواتین کے قتل اور زیادتی کے واقعات کم ہونے کی بجائے اس میں ہرسال اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، سال2014میں خواتین سے زیادتی کے2ہزار228کیسز رپورٹ ہوئے۔

سال2015میں خواتین سے زیادتی کے دو ہزار618کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سال2016میں دو ہزار746،سال 2017میں دو ہزار998کیسز رپورٹ رپورٹ کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سال2018میں خواتین سے زیادتی کے دو ہزار937کیسز کی رپورٹس درج کرائی گئیں جبکہ سال2019کے10ماہ میں خواتین سے زیادتی کے3ہزار387کیسز رپورٹ کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ10ماہ کے دوران غیرت کے نام 149خواتین کو قتل کیا گیا،2018کے دوران غیرت کے نام پر 198خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جبکہ رواں سال 2019 کے10ماہ میں تیزاب پھینکنے کے36 واقعات رپورٹ ہوئے، سال 2018 کے دوران تیزاب پھینکنے کے37 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں