اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے فیصلے پر مہرثبت کی، ندیم افضل چن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے فیصلے پر مہرثبت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے اختیار کو تسلیم کیا ہے، اپوزیشن وزیراعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ ایسی صورت حال کے نتیجے میں سیاسی استحکام پیدا ہوگا، دوران کیس جنرل باجوہ کی ذات پر کوئی سوال نہیں اٹھا، پارلیمنٹ سپریم ہے قانون سازی ہی اصل ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا کرکے غیریقینی صورت حال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، کچھ لوگ خاموش رہ کر بھی اشاروں میں بہت باتیں کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع کردی

ندیم افضل چن نے کہا کہ اداروں کے آئینی حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے، انہوں نے میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے متعلق میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ چار دن تک میڈیا اور اپوزیشن جماعتوں نے بصیرت سے کام لیا، ملکی جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کے لیے ایسا کردار اہم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کردی تھی اور قانون سازی کیلئے معاملہ پارلیمنٹ بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں