اشتہار

پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانا ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نے پی آئی اے میں جاری اصلاحات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوابازی ڈویژن سے متعلق معاملات پر اجلاس ہوا جس میں وزیر ہوابازی غلام سرور، وزیربحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی ندیم بابر، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیرگیلانی، سیکرٹری ہوابازی شاہ رخ نصرت، چیئرمین پی آئی اے ائیر مارشل ارشد محمود ملک و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہوابازی ڈویژن سے متعلق معاملات، خصوصا پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز میں حالیہ اصلاحات کے ثمرات اور ملکی ہوائی اڈوں کے بہتر انتظام کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

- Advertisement -

چیئرمین پی آئی اے ائیر مارشل ارشد محمود نے اجلاس کو بتایا کہ قومی ائیرلائن میں اصلاحات کے خاطر خواہ ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،جہاں ایک طرف قومی ائیر لائنز کی پروازوں میں 47 پروازوں کا اضافہ کیا گیا ہے اور دو نئے جہاز پی آئی اے فلیٹ میں شامل کیے گئے ہیں وہاں پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کارکردگی میں مزید بہتری لانے اور ادارے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ شب و روز مصروفِ عمل ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پی آئی اے میں جاری اصلاحات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایئر لائن کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس میں ملکی ہوائی اڈوں کے بہتر انتظام اور مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد میں پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں