تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

بہرے پن سے قبل ظاہر ہونے والی چار بڑی علامات

انسان کے دیگر جسمانی اعضاء کی طرح کان بھی بہت اہم عضو ہے، بعض اوقات کچھ لوگ کان کے مختلف امراض کا شکار ہوجاتے ہیں اور خدشہ ہوتا ہے اور بے پروائی کی صورت میں اُن کی قوتِ سماعت (سننے کی صلاحیت) ختم ہوجاتی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ کان کی کسی بھی بیماری کو معمولی نہیں لینا چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے قوتِ سماعت یا دماغ متاثر ہونے کا خدشہ بہت حد تک بڑھ سکتا ہے۔

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ علامات جو بہرے پن سے پہلے انسان میں پیدا ہوتی ہیں۔

کانوں میں سنسناہٹ یا بھنبناہٹ

کانوں میں سنسناہٹ یا بھنبناہٹ کا محسوس ہو نا کو معمولی بات نہیں بلکہ یہ چیز آگے بڑھ کر متاثرہ شخص کو قوتِ سماعت سے محروم کرسکتی ہے۔

سماعت میں توازن

انسان عام طور پر دونوں کانوں سے سنتا ہے مگر بہرے پن کی ایک اور علامت یہ ہے کہ آپ کی سماعت کا توازن بگڑ جاتا ہے، یعنی ایک کان میں آواز بہت کم اور دوسرے میں برابر آتی ہے۔

اونچی آواز سے تکلیف

بہرے پن کی ایک اور بڑی علامت یہ ہے کہ متاثرہ شخص کو ہارن یا کسی بھی قسم کی تیز آواز شدید تکلیف دیتی ہے اور وہ اس سے تنگ بھی آجاتا ہے، ماہرین کے مطابق اگر ایسی کوئی بات محسوس ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر (ای این ٹی) سے رجوع کریں۔

بھول جانے کی عادت

قوتِ سماعت محروم ہونے کی ایک اور بڑی وجہ چیزوں یا باتوں کا بھول جانا ہے، یعنی متاثرہ شخص جو بھی بات سنتا ہے اُسے فوری بھول جاتا ہے، یہ علامت دماغ اور سماعت کے کنکشن کی کمزوری کو بھی ظاہر کرتی ہے جسے معمولی نہیں لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: کان کی صفائی کے وہ غلط طریقے جو بہرے پن کی بڑی وجہ ہیں

Comments

- Advertisement -