اشتہار

شوہر نے واٹس ایپ پر بیوی کو طلاق دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں شوہر نے واٹس ایپ پر اہلیہ کو طلاق دے دی، پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست سمبھل میں دبئی میں مقیم شوہر نے اہلیہ کو واٹس ایپ پر تین طلاقیں دے دیں، حیات نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

امام ناز نامی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی رفیع صدیقی سے بھارتی ریاست علی گڑھ میں 2016 میں انجام پائی تھی۔

- Advertisement -

حیات نگر کے ایس ایچ او رویندر پرتاپ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد کچھ عرصے شوہر کے ہمراہ دبئی میں رہی ہیں جبکہ شوہر ابھی دبئی میں ہی مقیم ہے۔

مزید پڑھیں: ابوظبی، واٹس ایپ پر بیوی کی بے عزتی کرنے والے شوہر کو 2 ماہ قید کی سزا

پولیس کے مطابق خاتون امام ناز کا کہنا ہے کہ شوہر اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے گاڑی اور پیسوں کا مطالبہ کیا جارہا تھا جسے وہ دینے سے قاصر تھی۔

خاتون نے کہا کہ 22 نومبر کو رفیع صدیقی نے مجھے واٹس ایپ پر طلاق دی۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پانچ ماہ قبل بھی بھارت میں شوہر نے اہلیہ کو واٹس ایپ پر طلاق دی تھی جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور پولیس نے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں