لاہور : وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے فیصلوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا پنجاب کا مستقبل بہت اچھا نظر آرہا ہے، لگ رہا ہے پنجاب پاکستان کی ریکوری لیڈ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مہذب معاشرے میں امیر اور غریب میں فرق نہیں ہوتا، وہ لوگ جو پیچھے رہ گئے ہیں ان کو اٹھائیں گے، چین نے70 کروڑ لوگوں کو 30سال میں غربت سے نکالا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کی ترقی سے معیشت بہتر ہوگی، چھوٹے لوگوں کیلئے اب تک قرضہ لینا عذاب تھا، احساس پروگرام غربت میں کمی کیلئے پاکستان کا بڑا پروگرام ہے، چھوٹے کسانوں کیلئے قرضوں کی فراہمی ایک انقلاب ہے۔
عمران خان نے کہا ڈیٹا کے ذریعے غریب خواتین سے متعلق پروگرام ترتیب دے رہے ہیں، 95 فیصد کسانوں کے پاس 12 ایکڑ سے کم زمین ہے، اسے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے، معاشی مشکلات کے باوجود احساس پروگرام کیلئے 200 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ چھ مہینے پہلے حالات ایسے نہیں تھے ، ساری توجہ معیشت کو صحیح کرنے پر لگی تھی، روپے کی گرتی قدر روکنے کیلئے فارن ایکس چینج نہیں تھا، وزیراعلیٰ پنجاب کے فیصلوں پر انہیں داد دیتا ہوں، وہ کہتے ہیں اچھے کاموں پراپنا نام سامنے نہیں لانا چاہتا۔
وزیراعظم نے مزید کہا پنجاب کا مستقبل بہت اچھا نظر آرہا ہے، لگ رہا ہے پنجاب پاکستان کی ریکوری لیڈکرے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نےہرشعبےمیں جامع اقدامات کئے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کوبلاسودقرض دینےکاسلسلہ شروع ہوچکاہے، حکومتی اقدامات کےنتیجےمیں روپےکی قدرمیں اضافہ ہورہاہے، کم آمدن والے طبقات کی فلاح نبی کریمﷺکی سنت ہے، غربت ختم کرنے کے اقدامات پر مجھے خوشی ہوتی ہے۔