اشتہار

اردن آتش زدگی: دفتر خارجہ کی 13 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اردن کے مغربی علاقے میں واقع گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 13 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ اردن کے مغربی علاقے میں واقع گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 13 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں7بچے،4خواتین اور2مردشامل تھے جبکہ واقعے میں تین پاکستانی زخمی بھی ہوئے، متاثرہ افراد یا خاندان کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: اردن میں گھر میں آگ لگ گئی، 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متاثرہ فیملی 1970 میں ہجرت کر کے اردن منتقل ہوئی، جاں بحق ہونے والے افراد کاشت کاری کے کاروبار سے وابستہ تھے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کےباعث  لگی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی سفارت خانےکو متاثرین کے لواحقین سےرابطےکی ہدایت جاری کی گئی جبکہ اردن حکام بھی اس حوالےسےمکمل تعاون  کررہےہیں۔

یاد رہے کہ مغربی علاقے میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق ہو گئے، جب کہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق مغربی اردن میں ایک زرعی اراضی میں بنی رہائش گاہ میں آتش زدگی کے باعث تیرہ پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں