ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان استقبال کے لیے کھڑی بچی سے ہاتھ ملنا بھول گئے تو اُس کی دل جوئی کے لیے گھر پہنچ گئے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ابو ظبی کا دورہ کیا جہاں اُن کو خوش آمدید کہنے کے لیے بچیاں موجود تھیں۔
متحدہ عرب امارات اور سعودی ولی عہد نے قطار میں کھڑے ہونے والے تقریباً تمام ہی بچوں سے ہاتھ ملایا البتہ اس دوران ایک ایسی بچی تھی جس سے شیخ محمد بن زید النہیان ہاتھ نہ ملا سکے۔
— عبدالله بن زايد (@ABZayed) December 2, 2019
ولی عہد کے اسٹاف نے شیخ محمد بن زید النہیان کی توجہ اس طرف دلائی تو انہوں نے بچی کی دل جوئی کا فیصلہ کیا اور اگلے ہی روز ملاقات کے لیے اُس کے گھر پہنچ گئے۔
عبداللہ بن زید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہاتھ نہ ملانے اور اگلے روز بچی کی دل جوئی کرنے کی ویڈیو شیئر کی جسے صارفین نے بہت پسند کیا اور ولی عہد کی سادگی کی تعریف بھی کی۔
زرت اليوم الطفلة عائشة محمد مشيط المزروعي وسعدت بالسلام عليها ولقاء أهلها. pic.twitter.com/XY3N3nU6Dd
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) December 2, 2019