جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

نقیب اللہ کے والد کے انتقال پر آرمی چیف کا اظہارِ افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: نقیب اللہ محسود کے والد کے انتقال پرچیف آف آرمی اسٹاف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مرحوم سے کیا گیا انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق ہونے والے بے گناہ نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کینسر کے باعث آج صبح انتقال کرگئے تھے۔ مقتول کے والد گزشتہ چند روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے مگر آج صبح وہ کینسر کے خلاف جنگ ہار گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نقیب اللہ محسودکےوالدکےانتقال پرآرمی چیف  افسوس کا اظہار کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف  نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل کی دعا کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے، مرحوم سےکیاگیاانصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں: نقیب اللہ محسود کے والد نے بیرونی عناصر کے ایجنڈے کو مسترد کردیا

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کو 13 جنوری 2017 کو کراچی میں ایک جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا، اُن کے قتل کا الزام سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر عائد ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں