اشتہار

قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے وفاقی کابینہ اجلاس میں عالمی معاشی درجے میں بہتری پر معاشی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا
قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ کوپاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری پربریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی ، وزیراعظم اور کابینہ نے عالمی معاشی درجےمیں بہتری پرمعاشی ٹیم کوشاباش دی ، عمران خان نے کہا قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، موڈیزکی رپورٹ کامعاملہ عوام میں اٹھایاجائے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق کابینہ کو چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران کےتقررپربریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 27 اور 28 نومبر کے فیصلوں کاجائزہ لیا اور کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے واپڈا کے ممبر پاور، ممبرواٹر کی تقرری ، اسلام آبادمیں کم عمربچوں کی خصوصی عدالت کےقیام اور چیئرمین اکادمی ادبیات کی تقرری کی منظوری دے دی جبکہ وفاقی کابینہ کویوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی کارکردگی پربریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد کابینہ کا زیرو آور شروع ہوگیا ہے ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پرغورہوگا، دوسرے سیشن میں آرمی ایکٹ میں ترمیم پر قانون سازی ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پرمشاورت ہوگی۔

یاد رہے گذشتہ کابینہ اجلاس ایجنڈے میں نیشنل ٹیرف اور قابل تجدید توانائی پالیسی سمیت 8 نکات کی منظوری دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں