اشتہار

معمر شخص کا انوکھا احتجاج، کمپنی کو ہزاروں کالز کر ڈالیں

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان میں ایک کمپنی کو ہزاروں شکایتی کالز کرنے پر عمر رسیدہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں 71 سالہ شخص ایک کمپنی کے لیے درد سر بن گیا، پنشنر نے صرف 8 روز میں 24 ہزار کالز کر ڈالیں۔

مسلسل کالز سے تنگ آکر کمپنی نے شکایت کردی جس پر پولیس نے ’اکیتوشی‘ نامی معمر شخص کو گرفتار کرلیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے ٹول فری نمبر سے معروف کمپنی کے کسٹمر سروس کے نمائندے کو بیسیوں کالز کیں جب کہ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کالز کی تعداد 24 ہزار ہے۔

شکایتی کالز میں معمر شخص کا مطالبہ تھا کہ کمپنی نے مبینہ طور پر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس پر کمپنی کے نمائندے آکر معافی مانگیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ لگاتار کالز کرنے والے شخص کو کاروبار میں رکاوٹ ڈالنے اور جعل سازی کے شبے کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں