اشتہار

وہ 3 عادات جو آپ کو حاضر دماغ بنا سکتی ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

دماغ کو انسان کا کمپیوٹر کہا جاتا ہے یعنی اگر آپ دماغی طور پر مضبوط ہیں تو زمانہ طالب علمی سے لے کر پیشہ وارانہ زندگی تک کوئی بھی کام احسن طریقے سے انجام دے سکتے ہیں۔

انسانوں کی ذہانت کو عام طور پر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، پہلی حاضر دماغی یعنی جو شخص اپنے دماغ کو ہر وقت حاضر رکھتا اور کسی بھی چیز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے اُس کا شمار ذہین لوگوں میں ہوتا ہے اسی طرح دوسری قسم ہے غیر حاضر دماغ، یعنی آدمی کام کوئی کررہا ہوتا ہے اور اُس کا دماغ کہیں اور مگن ہوتا ہے۔

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کا شمار حاضر دماغ والوں میں ہو اور اُسے بھی ذہین کہا جائے مگر ایسا ممکن نہیں ہوپاتا البتہ اب ماہرین نے وہ تین عادات تلاش کرنے کا دعویٰ کیا جنہیں اپنا کر کوئی بھی شخص خود کو ذہین یا حاضر دماغ بنا سکتا ہے۔

- Advertisement -

دانتوں کی صفائی / برش کرنا

طبی ماہرین کے مطابق صبح اٹھ کر ہاتھ دھوئے بغیر برش کرنا غیر حاضر دماغی کی علامت ہے، اگر آپ حاضر دماغ یا ذہین ہونا چاہتے ہیں تو ہاتھ دھونے کے بعد دانت اچھے سے صاف کریں۔

اگر آپ سیدھے ہاتھ سے کام کرتے ہیں تو الٹے یعنی بائیں ہاتھ سے برش کریں کیونکہ ایسا کرنے سے دماغ کے خلیات کام کرنا شروع کردیتے ہیں اور پھر وہ پورا دن متحرک رہتے ہیں۔

غسل کریں / نہائیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ غسل کرتے (شاور لیتے) وقت آنکھیں بند کر کے دونوں ہاتھوں کو جسم سے رگڑنے سے دماغ کو پیغام پہنچتا ہے جس کے بعد خلیات کام کرنا شروع کردیتے ہیں۔

صبح کے معمولات میں تبدیلی

طبی ماہرین کے مطابق صبح سویرے اٹھ کر اپنے معمولات یا عادات میں تبدیلی سے بھی دماغ کی سستی ختم ہوجاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں