بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ناروےمیں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے پر مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرآن پاک کی توہین سے متعلق مذمتی قرارداد پیش کی گئی جو منظور کرلی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان عمرنامی مجاہدکوخراج تحسین پیش کرتاہے جب کہ ایسے واقعات سے مسلمانوں کےجذبات کوبھڑکانےسےاجتناب کیا جائے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے معاملےکوناروےکی حکومت کے ساتھ سفارتی سطح پراٹھایاجائے۔

واضح رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کی جانب سے سخت ردِ عمل کے بعد ناروے حکومت بھی اقدامات پر مجبور ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ناروے حکومت نے پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم دے دیا

ناروے کی حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم جاری کیا اور پولیس کو یہ احکامات دیے گئے کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی ہر حال میں روکیں۔

پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کے احکامات کے ساتھ ناروے حکومت نے ایسے واقعات کی روک تھام کو بھی لازمی قرار دے دیا ہے۔ ناروے کے سفیر کا کہنا ہے کہ ناروے حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کو سختی سے نامنظور کرتی ہے۔

چند دن قبل ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی گئی تھی، جس پر گزشتہ روز پاکستان نے ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے مذموم واقعے کی شدید مذمت اور احتجاج کیاتھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں