دبئی: متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت نے حال ہی میں واضح کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے دو قسم کے ٹرانزٹ ویزا کی سہولت دستیاب ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اتھارٹی نے لکھا کہ یو اے ای سیاحت کی غرض سے آنے والے مسافروں کے لیے دو قسم کے ٹرانزٹ ویزا موجود ہیں جو امارات کے ہر ایئرپورٹ پر دستیاب ہیں۔
The #UAE offers passengers traveling through its airports two types of transit #visas which enables them to enjoy the country’s major tourist attractionshttps://t.co/PDxq3aExJi#GoldenLifeUAE pic.twitter.com/MAYJSOhDbV
— Identity, Citizenship, Customs & Port Security UAE (@UAEICP) November 26, 2019
ایک ٹرانزٹ ویزا بالکل مفت ہے جس کی میعاد 48 گھنٹے ہے جب کہ دوسرا ٹرانزٹ ویزا 96 گھنٹوں پر محیط ہے جس کے لیے 50 درہم ادائیگی کرنا ہوگی۔
یہ دونوں ٹرانزٹ ویزا صرف یواے ای کی ایئرلائنز سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ہوں گے اور یو اے ای میں داخلے سے قبل اس کی منظوری لینا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی جانے والے ہو جائیں ہوشیار!
واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں یو اے ای کی کابینہ نے ویزا پالیسی میں اصلاحات اصلاحات لاتے ہوئے 48 گھنٹے کا مفت اور 96 گھنٹے کے لیے 50 درہم ٹرانزٹ ویزا فیس کی منظوری دی تھی۔
دوسری جانب دبئی پولیس نے حال ہی میں فضائی مسافروں کے لیے رہنمائی کی اپ ڈیٹ فہرست جاری کی ہے جس میں ممنوعہ اشیا کی نشاندہی کی گئی ہے جو کہ مسافر اپنے دستی سامان یا لیگج میں قطعاً نہیں رکھ سکتے۔
اجعل سفرك أكثر متعة… تعرف على المواد التي لا يمكنك حملها على متن الطائرة أو في أمتعتك المسجلة#شرطة_دبي#أمنكم_سعادتنا#نتواصل_ونحمي_نبتكر_ونبني pic.twitter.com/FNVRX2on93
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) December 4, 2019