ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے پانچ پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم کر دیا، موڈیز نے چند دن پہلے پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک بھی مستحکم قراردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی نے موڈیز نے پاکستانی معیشت کےبعد پاکستان کےپانچ بڑےکمرشل بینکوں کا آوٹ لک منفی سےمستحکم کردیا ، ان بینکوں کی ریٹنگ بی تھری پر برقرارہے، آوٹ لک کو منفیٰ سے مستحکم کیا گیا ہے۔

بینکوں میں الائیڈ بینک، حبیب بینک، نیشنل بینک اور یونائٹیڈ بینک شامل ہیں۔

موڈیزکا کہنا ہے کہ پاکستانی بینکوں میں ڈپازٹس کا حجم مستحکم ہے، پاکستانی بینکوں نے حکومتی سیکیورٹیزمیں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے، جس کے باعث بینکس کی ریٹنگز حکومت کے ساتھ منسلک ہوجاتی ہے، حکومتی آوٹ میں بہتری بینکوں کی بہتری کا باعث بن رہی ہے۔

مزید پڑھیں : موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کردیا

عالمی ریٹنگز ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ آپریٹنگ ماحول اور سووورن ریٹنگز میں بہتری بینکوں کی درجہ بندی میں بہتر کرنے کا باعث بنے گی۔

یاد رہے چند روز قبل موڈیز نے پاکستانی معیشت کاآوٹ لک مستحکم قراردیا تھا اور کہا تھا کہ اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

جس کے بعد عالمی اداروں نے معاشی میدان میں پاکستان کی جانب سے کی گئی اصلاحات کو سراہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں