تازہ ترین

کھارے پانی سے بالوں کی حفاظت کرنے کا بہترین نسخہ

بال ہماری شخصیت کا اہم حصہ ہیں، اگر ہمارے بال روکھے اور بے جان ہوں گے تو شخصیت کا مجموعی تاثر بھی خراب ہوجائے گا جبکہ اس کے برعکس خوبصورت اور صحت مند بال ہماری شخصیت میں چار چاند لگاتے ہیں۔

بالوں کے خراب ہونے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں لیکن کھارا پانی بالوں کا سب سے بڑا دشمن ہے جو نہ صرف بالوں کے حسن کو تباہ کرتا ہے بلکہ آہستہ آہستہ وہ ایک یاد کی بن کر رہ جاتےہیں اور کنگھے میں ہی نظر آتے ہیں۔

سب سے پہلے تو بالوں کی ساخت کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ اس حساب سے بالوں کی حفاظت کی جائے۔ اگر بال خشک ہیں تو زیاہ تیل اور چکناہٹ پیدا کرنے والی چیزوں کا استعمال مناسب رہے گا۔

اہم بات یہ ہے کہ کھارے پانی سے سر دھوتے وقت شیمپو بھی کسی کام نہیں آتا کیونکہ کھارا پانی اسے بھی بے اثر کردیتا ہے اور بالوں میں موجود نمکیات بالوں کو آپس میں الجھا بے رونق کردیتی ہے۔

کھارا پانی اصل میں ایک ایسا پانی ہوتا ہے جس میں منرلز گھلنے کے بجائے ٹھوس حالت میں موجود رہتے ہیں۔ (میگنیشیم، کیلشیم اور آئرن وغیرہ) نمکیات کی یہ بڑی مقدار پانی کو کڑواہٹ کی حد تک نمکین اور سخت بنا دیتی ہے۔۔۔جس کی وجہ سے سر اور جسم میں کھجلی بھی ہوتی ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ کھارے پانی سے بال دھونے کے باوجود آپ کے بال محفوظ رہیں تو ایک بالٹی میں پانی بھریں اور اس میں پھٹکری کا بڑا ٹکرا ڈال کر ایک منٹ کےلیے چھوڑ دیں، ایک منٹ بعد پھٹکری کو بالٹی میں 4 منٹ تک گھومائیں جو پانی کو بلکل شفاف کردے گی۔

بالوں کی نشونما اور خوبصورتی کا نسخہ

کھارے پانی سے تباہ ہونے والے بالوں میں لازمی ایک دن چھوڑ کر بادام، کھوپرے یا زیتون کے تیل کی مالش کریں، تاکہ بالوں کا روکھا پن ختم ہو اور بالوں کی ساخت خراب نا ہو۔

اگر آپ بالوں کو چمکدار اور خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو ہفتے میں ایک بار یہ ٹوٹکا آزمائیں۔

ایک کیلا اچھی طرح میش کریں، اس میں ایک پیالی دہی مکس کریں اور ایک چمچہ بادام کا تیل شامل کریں۔

اس مکسچر کو دو گھنٹے کے لئے بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگائیں، آپ دیکھیں گے ایک دفعہ کا استعمال ہی واضح فرق پیدا کردے گا۔

Comments

- Advertisement -