تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

امریکی یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاج، اسرائیل مردہ باد کے نعرے

قاہرہ : مصر کے دارالحکومت میں قائم امریکی یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ میں واقع امریکی یونیورسٹی کے زیر اہتمام سابق اور موجودہ سفارت کاروں کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اسرائیل میں تعینات سابق امریکی سفارت ڈینئل کرتزر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر طلباء کی بڑی تعداد نے کانفرنس ہال کے باہر جمع ہو کراسرائیلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

طلباء نے احتجاجی مظاہرے کی تصاویر اور فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جن میں طلباء کو اسرائیل کے خلاف سخت مشتعل دیکھا جاسکتا ہے۔

کانفرنس میں مصر میں سابق امریکی سفیر ڈینیل کرٹزر اور فرینک ویزنر بھی موجود تھے۔

سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ امریکی یونیورسٹی کی کانفرنس کے موقع پر 150 طلباء نے احتجاجی جلوس نکالا ۔ طلباء وطالبات نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت میں بھی نعرے لگائے۔

Comments

- Advertisement -