اشتہار

پاکستانی ملکہ حسن کار کے ہولناک حادثے میں جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : پاکستانی ملکہ حسن امریکا میں کار کے ہولناک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں ،زینب نوید کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 2012 میں ہونے والے مس پاکستان ورلڈ کے مقابلوں میں فاتح قرار پائی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیو یارک کی راک لینڈ کاونٹی میں واقع پومونا میں پاکستانی ملکہ حسن زنیب نوید گاڑی چلا رہی تھی کہ دوسرے روڈ پر جانے کی کوشش کے دوران موڑ پر گاڑی تیز رفتاری کے باعث قلا بازیاں کھاتی ہوئی ٹکرا گئی اور وہ شدید زخمی ہوئیں تاہم گاڑی سے زخمی حالت نکلنے کے بعد جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئیں۔

- Advertisement -

یاد زینب نے 21 نومبر کو فیس بک پر اپنی آخری پوسٹ میں سیڑھی پر بیٹھے ہوئے سنہری رنگ کے لباس میں اپنی تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ انسان کی سب سے بڑی خوبی پر امن مسکراہٹ ہے ، جو ہمیشہ دنیا کو اپنی طرف مسکراتے ہوئے دیکھتی ہے.


خیال رہے پومونا میں رہائش پزید زینب نوید نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 2012 میں ہونے والے مس پاکستان ورلڈ کے مقابلوں میں حصہ لیا تھا ، جس میں وہ فاتح قرار پائی تھیں ، اسی سال انھوں نے فلپائن میں ہونے والے مس ارتھ کے مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں