تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

اجنبی جوڑے کا روزانہ پیدل چل کر کام پر پہنچنے والی خاتون ویٹر کو کار کا تحفہ

واشنگٹن : امریکا میں اجنبی جوڑے نے ہر روز 14 میل پیدل چل کر کام پر آنے والی خاتون ویٹر کو تحفے میں گاڑی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر گالویسٹن میں معروف امریکی ریسٹورنٹ ڈینیز میں کام کرنے والی خاتون روزانہ 22 کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرکے کام پر آتی ہے، جس کی مشکل آسان کرنے کےلیے دو اجنبی افراد نے اسے گاڑی کا تحفہ پیش کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خاتون ویٹر ایڈریانا ایڈورڈز نے اجنبی افراد کو ناشتہ پیش کیا تھا۔

ایڈریانا نے بتایا کہ وہ گاڑی خریدنے کےلیے پیسے جمع کررہی ہیں تاہم منگل کے روز ایک جوڑا ریسٹورنٹ آیا تو انہیں میری کہانی کے بارے میں معلوم ہوا جس کے بعد انہوں نے اسی دن مجھے 2011 ماڈل کی نسان سینٹرا خرید کر تحفے دے دی۔

گاڑی خریدنے والی خاتون نے ویب سائٹ کو بتایا کہ ایڈریانا کی آنکھوں خوشی کے آنسوں آئے تو وہ بھی خوش ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 5 گھنٹے پیدل چل کر ریسٹورنٹ آنے والی ایڈریانا کا سفر گاڑی ملنے کے بعد صرف 30 منٹ میں مکمل ہوجاتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس امریکی ریاست الاباما میں بھی انسانی ہمدردی کا ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب 32 کلومیٹر دور سے پیدل چل کر نوکری کے پہلے دن کام پر پہنچنے والے ملازم کو مالک نے اپنی گاڑی تحفے میں دے دی تھی۔

Comments

- Advertisement -