اشتہار

شہروں کے قریب زمینوں کو ہاؤسنگ اسکیمز کیلیے استعمال کیا جائے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بڑے شہروں کی ماسٹرپلاننگ کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری آبادی کےپھیلاؤ اورسہولتوں کی فراہمی کومنظم کیا جائے، شہروں کے قریب موجود زمینوں کو ہاؤسنگ اسکیمز کیلئےاستعمال کیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت تعمیرات کےشعبے میں فروغ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تعمیرات کے شعبے سے متعلقہ اجازت ناموں اور این او سیزکوکم کرنےکافیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بڑےشہروں میں کثیرالمنزلہ عمارات کی تعمیرسےمتعلق پیشرفت کے جائزہ سےوزیراعظم کو آگاہ کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے تعمیرات کےفروغ کیلئےعملی اقدامات کی پیشرفت پراطمینان کااظہار کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعمیرات کے شعبے کافروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اورتعمیرات کےشعبےسےمنسلک40صنعتوں کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی عمل تیز ہوگا اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے جب کہ صوبائی حکومتیں بھی ٹیکسز کو ممکنہ حد تک کم کرنے پر غور کریں۔

وزیراعظم نے بڑے شہروں کی ماسٹرپلاننگ کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی کےپھیلاؤ اورسہولتوں کی فراہمی کومنظم کیا جائے، شہروں کے قریب موجود زمینوں کو ہاؤسنگ اسکیمز کیلئےاستعمال کیاجائے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ صوبائی چیف سیکریٹریززمینوں کی تفصیلات ایک ہفتےمیں فراہم کریں اور زمینوں کےممکنہ استعمال کے حوالے سے منصوبہ بندی مکمل کی جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں