بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سندھ کے عوام کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہرممکن اقدامات اٹھائے گی، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہرممکن اقدامات اٹھائے گی، تحریک انصاف کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبہ سندھ کی اتحادتی جماعتوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے سندھ کی اتحادتی جماعتوں کے ارکان نے ملاقات کی۔

اراکین کے وفد کی قیادت گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کررہے تھے، اس موقع پر وزیر اعظم کو صوبہ سندھ میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین نے وزیر اعظم کو صوبہ سندھ کے عوام کی ترقی کے روڈ میپ پرعملدرآمد میں مشکلات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں سردارعلی گوہرمہر، ذوالفقارمرزا، خرم شیر زمان آور دیگر اراکین اسمبلی نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

سیاسی رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ سندھ حکومت دیہی و شہری علاقوں کو نظرانداز کررہی ہے، ملاقات میں وفاقی وزارتوں میں متعلقہ مسائل کے حل کیلئے فوکل پرسنز مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام کی ترقی وخوشحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، وفاقی حکومت سندھ کے عوام کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی، تحریک انصاف کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کرپشن کی وجہ سے ملک ترقی وخوشحالی سے آج تک محروم رہا، بدعنوانی کے خاتمے کیلیے ملک بھر میں احتساب کا عمل بلاتفریق و امتیاز اور بلاتعطل جاری رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں