تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

زچہ و بچہ کی صحت کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، یاسمین راشد

لاہور : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ زچہ و بچہ کی صحت کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بچوں کو آنکھوں کی بیماری سے بچاؤ کیلئے بھی اقدامات اٹھارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن اور نیویارک سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد سے لندن اور نیویارک سے آئے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت سی ای او میئو اسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کررہے تھے۔

ملاقات میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر اور آنکھوں کی بیماری میں کمی کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے وزیر صحت کو پاکستان کے مختلف شہروں میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ بچوں کو آنکھوں کی بیماری سے بچاؤ کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں، زچہ بچہ کی صحت یقینی بنانے کیلئے بنیادی طبی سہولیات ہماری اولین ترجیح ہیں، زچہ بچہ کی شرح اموات روکنے کیلئے بہترین اور جدید علاج یقینی بنانا ہوگا۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیالکوٹ میں500بستروں پر مشتمل نیا اسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے، گزشتہ روز وزیر صحت پنجاب نے خواجہ صفدر میڈیکل کالج کے کانووکیشن سے خطاب کیا۔

جس میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے طبی تعلیمی اداروں میں اصلاحات لائی جائیں گی، پنجاب میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے،۔

پچھلی حکومتوں نے اسپتالوں کو بہترکرنے کا نہیں سوچا، کئی دہائیوں بعد پنجاب میں نئے اسپتال بنائے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -