اشتہار

امریکا، نیول بیس پر حملہ، جانی نقصان کی اطلاع

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی ریاست فلوریڈا کے نیول بیس کیمپ پر مسلح شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ نیوی اہلکار نے فائرنگ کر کے حملہ آور کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں واقع ایکسیمبیا کاؤنٹس نے نیول ایئر بیس پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’نیول اسٹیشن پینساکولا میں موجود دہشت گرد کو مار کر علاقہ کلیئر کروالیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی نے تصدیق کی کہ فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا جبکہ دو زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، مرکزی دروازے پر کھڑے اہلکار نے فائرنگ کر کے حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا‘۔

- Advertisement -

دوسری جانب امریکی میڈیا میں یہ خبر بھی رپورٹ ہوئی کہ نیول بیس پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر ختم کیا۔

رپورٹ کے مطابق نیول بیس پر حملے کے وقت 16 ہزار اہلکار موجود تھے، علاقہ کلیئر کروانے کے بعد بیس کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا۔

امریکی حکام نے مارے جانے والے حملہ آور کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی جبکہ یہ بھی بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا شخص نیوی کا اہلکار نہیں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں