تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چوبیس سال تک طیارے کی صفائی کرنے والا ابوبکر پائلٹ بن گیا

ابوجا: نائیجیریا میں طیاروں کی صفائی کرنے والے شخص نے کام کے ساتھ تعلیم کو جاری رکھا اور آج وہ پائلٹ بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد ابوبکر کو چوبیس سال قبل نائیجیریا کے سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ میں کلینر کے طور پر بھرتی کیا گیا جس کے بعد اُس نے انتھک محنت اور جافشانی سے کام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ابوبکر نے کام کے ساتھ اپنی تعلیم کو جاری رکھا اور پائلٹ بننے کے لیے کالج میں داخلہ لیا، ہر سال امتیازی نمبروں سے کامیابی سمیٹنے کے بعد نائیجیرین شہری نے جہاز اڑانے کا امتحان دیا اور اس میں بھی وہ سرخرو رہا۔

امتحان پاس کرنے کے بعد ابوبکر نائیجیریا کا پہلا پائلٹ بن گیا جو پہلے صفائی کرتا تھا۔ سول ایوی ایشن نے کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ابوبکر کے پائلٹ بنے پر بیجز لگائے گئے۔

ابوبکر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے چوبیس سال کا یہ سفر بہت محنت اور مشقت سے طے کیا، کام کے ساتھ تعلیم کو جاری رکھا کیونکہ بچپن سے ہی شوق تھا کہ بڑا ہوکر پائلٹ بنے۔

ابو بکر کی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دینے کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی جسے دیکھ کر لوگوں نے اُس کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -