تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

اسلام آباد :وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی اور ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ کیا  جبکہ  بڑے منصوبوں میں خورد برد کے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اداروں کی کارکردگی بہتری کی جانب گامزن ہے، وزارت مواصلات کے ریونیو میں 62 فیصد ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت مواصلات نے15 مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس کے مطابق وزارت مواصلات کے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا، جبکہ وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر ادارے میں احتساب کا عمل جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا بڑے منصوبوں میں خورد بردکے  11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے ، کیسزکا ریکارڈ وزیراعظم کے انکوائری کمیشن اور نیب کو مہیا کر دیا گیا ہے۔

وزارت میں سادگی مہم کے ذریعے 23 کروڑ 78 لاکھ روپے کی بچت کی ، ادارے نےقومی خزانے پرانحصار کی بجائےاپنے بزنس پروگرام کاآغاز کر دیا ہے جبکہ پاکستان کےسب سےبڑے پبلک پرائویٹ پارٹنرشپ منصوبے کےآغازکابھی اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : وزارتِ مواصلات نے 353ملین کی کرپشن پکڑلی، رقم قومی خزانے میں جمع

یاد رہے اکتوبر میں زارت مواصلات نے 132 کروڑ 55 لاکھ کی خوردبرد کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی تھی۔

خیال رہے وزارت مواصلات حکومت کے پہلے سال بھی 800 کروڑر یکور کر چکا ہے اور مراد سعید نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ قوم کاپیسہ لوٹنے والوں سے بالکل رعایت نہیں برتیں گے اور عوام کا پیسہ ہر صورت قومی خزانے میں واپس لائیں گے۔

واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا، جس میں وزیر مملکت مراد سعید کی کارکردگی متاثر کن رہی تھی۔

مراد سعید نے 100 روز میں وزارت مواصلات کے اخراجات میں 50 فیصد کمی کی تھی اور 46 کروڑ روپے کی ریکوری کر کے ریونیو میں 3 ارب 72 کروڑ روپے کا اضافہ کیا تھا۔

بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -