بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نواز شریف لندن جائیں یا امریکا، عمران خان نہیں چھوڑے گا، جہانگیرترین

اشتہار

حیرت انگیز

لودھراں:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ نوازشریف لندن جائیں یاامریکا،عمران خان نہیں چھوڑےگا،عمران خان 5سال پورے اور آئندہ بار بھی وزیراعظم بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں کہا چیف الیکشن کمشنراوراراکین پراپوزیشن سےبات چل رہی ہے، امید ہے کہ 10دن سے پہلے معاملہ حل ہو جائے گا، حکومت اور اپوزیشن کا آئینی فرض ہے کہ مل کر اچھا فیصلہ کریں۔

،جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ امید ہے فیصلہ جلد ہوجائے گا ، الیکشن کمشنر کے اراکین اور چیف الیکشن کمشنر جلد آجائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا نوازشریف لندن جائیں یاامریکا،عمران خان نہیں چھوڑے گا، شریف خاندان مستند کرپٹ ہیں، بڑےمنی لانڈررہیں، انصاف ملنا اور چوروں کو پکڑنا مشکل ہے لیکن قانون بنائیں گے۔

مزید پڑھیں : جولوگ بھی کرپشن میں پکڑےگئےان کیساتھ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی،جہانگیرترین

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےواضح کہا ڈھیل ہوگی نہ ہی ڈیل، ان کی انتظامی تبدیلیوں سےچھوٹی کرپشن ختم ہو جائے گی،عمران خان 5سال پورے اور آئندہ باربھی وزیراعظم بنیں گے، بلاول بھٹو خیالی پلاؤ پکانا بند کریں۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا جولوگ بھی کرپشن میں پکڑےگئے، ان کیساتھ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی، باقی صوبوں میں کام ہوا ہو اور سندھ میں نہیں تویہ پی پی کی غلطی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں