بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ڈینگی سے متاثرہ مزید 2 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج ڈینگی کے 2 اور متاثرہ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں میں ابو الحسن اصفہانی روڈ کی رہائشی 32 سالہ خاتون اور عثمان آباد کا 16 سالہ لڑکا شامل ہیں۔

ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کے مطابق سندھ میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے جبکہ سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار 963 ہوگئی ہے۔

ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کا کہنا ہے کہ کراچی سے ڈینگی کے 14 ہزار 837 کیس سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈینگی کے باعث مزید 2 مریض دم توڑ گئے

دوسری جانب قومی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے ڈینگی وائرس کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے۔

قومی وزارت صحت کے مطابق پنجاب ڈینگی وائرس سے 97 فیصد پاک ہوگیا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 94 ڈینگی کے کیس سامنے آئے ہیں جن میں سندھ سے 84، پنجاب سے 8 ڈینگی کیس سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس ملک میں ڈینگی وائرس سے 92 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جن میں 47 افراد کا تعلق سندھ سے تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں