بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز کی شام نامور شخصیات نے یادگار بنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ 12 ویں عالمی اردو کانفرنس کا تیسرا دن بھی یادگار رہا، نعیم بخاری نے اپنے چٹکلوں اور مزاحیہ اندازسے حاضرین کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل کراچی میں عالمی اردو کانفرنس زور و شور سے جاری ہے۔ کانفرنس کے تیسرے روز کی شام نامور شخصیات نے یادگاربنا دی, طنز و مزاح کی محفل، صحافیوں کی نشست اور شاعروں کا کلام سن کر شرکا داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

شہر قائد میں سجے عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز معروف قانون دان اور میزبان نعیم بخاری نے اپنے چٹکلوں اور مزاحیہ انداز سے حاضرین کے دل جیت لیے۔ نعیم بخاری نے ماضی کی سنہری یادوں کو دوبارہ تازہ کردیا۔

اردو سے جڑے موضوعات پر سحر انگیز بحث و مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر اداکار قوی خان،خالد انعم اور مصنفہ سیماغزل نے اردو زبان کی اہمیت اپنے الفاظ میں بیان کی۔

ہفتے کو ہونے والے سیشنز میں جاپان سے آئے ادیب سویا مانے یاسر لوگوں کی توجہ بنے رہے، جن کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک نئی بستی میں اردو کا چراغ جلایا ہے امید ہے کہ یہ جلتا رہے گا۔

اس کے علاوہ میڈیا کتنا قید اور کتنا آزاد ہے کے نام سے سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے بھی محفل سجائی، کانفرنس کا اختتام مشاعرے پر ہوا جس میں نامور شاعروں نے اپنے کلام سے تیسرے روز کی اختتامی نشست یادگار بنادی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں