بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ٹیم میں 10 سال بعد شمولیت پر ڈیبیو والی فیلنگز ہونگی، فواد عالم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں سلیکشن پر بہت خوش ہوں، یہ روزی روٹی ہے کرکٹ چھوڑنے کا نہیں سوچ نہیں سکتے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر فواد عالم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لمبے عرصے بعد واپسی پر خوشی ملتی ہے جتنا پرفارم کریں گے اتنا ہی سلیکشن کا موقع بڑھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دعاؤں کے نتیجے میں قومی ٹیم میں سلیکشن ہوئی، قومی ٹیم کےلیے اچھی پرفارمنس دو گا۔

فواد عالم کا کہنا تھا کہ کلب کرکٹ ہو یا ڈومیسٹک پرفارمنس کا دباؤ رہتا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ سری لنکاکیخلاف دباؤ ہوگا لیکن کوشش ہوگی پرفارم کروں، اللہ نے موقع دیا ہے، پرفارمنس دینے کی پوری کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے، دعا ہے پی سی بی کی محنت رنگ لائے اور بنگلا دیش پاکستان کھیلنے آئے۔

کرکٹر فواد عالم نے سری لنکن ٹیم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لکمل کے نہ آنے سے سری لنکن ٹیم کو دھچکا لگے گا اور پاکستانی ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

فواد عالم کے مطابق رام پرکاش کے ساتھ نام جوڑنا خوشی کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز سے پاکستان سے اچھا تاثر جائے گا، کوشش کرونگا پرفارمنس دے کر ناقدین کو غلط ثابت کرسکوں۔ امید ہے کرکٹ لورز آئیں گے اور ٹیسٹ کرکٹ کو انجوائے کرینگے۔

مایہ ناز پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ پلئنگ الیون کا حصہ بنانا، کس پوزیشن پر کھلانا ہے یہ مینجمنٹ کا فیصلہ ہوگا، اللہ کرے ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ مختصر فارمیٹ میں بھی واپسی ہو۔

فواد عالم نے انضمام الحق سے متعلق سوال پر کہا اضمام لیجنڈ ہیں ان کو جواب دینے کے میں قابل بھی نہیں ہوں، میری توجہ ہے مثبت سوچوں اور مثبت کھیلوں۔

انہوں نے مزید کا کہا کہ ٹیم میں 10 سال بعد شمولیت پر ڈیبیو والی فیلنگز ہونگی، ڈیبیو میں سنچری کی تھی اللہ کرے پرفارمنس دہراؤں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں