لندن: پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرے کا اعلان کیا جس سے تحریک انصاف برطانیہ نے لاتعلقی کا اعلان کیا اور کارکنان کو شرکت سے روک دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے پارک لین فلیٹس کے باہر مظاہرے کی کال دی اور پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ بھرپور تعداد میں شرکت کریں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نے مظاہرے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو شرکت سے روک دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی یوکے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نوازشریف ضمانت کی شرائط پرعمل پیرا رہے تو رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی یوکے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شرائط توڑنے یا ضمانت ختم ہونے پر آئندہ کا لائحہ عمل طےکر کے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنان کو مظاہرے میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی تو شریف خاندان نے بھی لیگی کارکنان کو پارک لین آنے سے روک دیا۔
یاد رہے کہ نوازشریف عدالت کی جانب سے ضمانت ملنے کے بعد اپنا علاج کرانے کے لیے لندن میں موجود ہیں، برطانیہ پہنچنے کے بعد سابق وزیراعظم کی طبعیت کے حوالے سے اُن کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی آگاہ نہیں کررہے۔