بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

فضل الرحمان پارٹی کو استعفیٰ دلوا کر سیاسی پنجہ آزمائی کریں، معاون خصوصی

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان پارٹی کواستعفیٰ دلواکرسیاسی پنجہ آزمائی کریں جب کہ لندن میں جوبیٹھک لگائی گئی وہ پاکستان واپس آکرلگائیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولاناصاحب ہمت کریں اپنی جماعت کوبولیں پارلیمنٹ سےاستعفیٰ دے، اقتدارکا نشہ ان سےچھینا ہوا ہے ان کومزہ نہیں آرہا، فضل الرحمان اپنےبیٹےکوکہیں کہ پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیں یہ لوگ دھرنے سے بے مرادلوٹےہیں، یہ دیوانیں کی بھڑکیں اوربلی کےخواب میں آنے والے چھیچھڑےہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ فضل الرحمان سیاست میں زندہ رہنےکیلئےروزنیاچٹکلادیتےہیں وہ جومنجن روزبیچتےہیں اس میں عوام کی دلچسپی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف صاحب آپ کاجوپارلیمنٹ میں چیمبرہےوہ خالی ہے،18سوال شہباز شریف کاپیچھا کرتےرہیں گے شہبازشریف صاحب پارلیمنٹ کی توقیرکیلئےواپس آئیں ان کابیانیہ پاکستان میں بک نہیں رہاتولندن میں بیچ رہےہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لندن میں کرپشن اورمنی لانڈرنگ سےبنےفلیٹس میں گٹھ جوڑہورہاہے، یہ بیٹھک گارڈفادرکےسائےمیں ہے، جوبیٹھک لگائی گئی وہ پاکستان واپس آکرلگائیں اور شریف خاندان پاکستان واپس آکر عدالتوں کوجواب دیں، مال بچاؤمہم عنقریب دم توڑےگی ،چھوٹےمیاں صاحب بڑی بڑی ڈکیتیوں کاجواب دیں ، شہبازشریف لوٹی ملکی دولت کاحساب دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں