بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

معروف گلوکار منصور ملنگی کی 5ویں برسی 11دسمبر کو منائی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

جھنگ : سرائیکی زبان کے معروف گلوکار منصور ملنگی کی 5وی برسی 11 دسمبر بدھ کو منائی جائے گی۔

معروف گلوکار حاجی منصور علی ملنگی کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے لیکن ان کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

سرائیکی زبان کے معروف گلوکار منصور علی ملنگی جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں سرنگی نواز پٹھان علی خان کے گھر یکم جنوری 1947ء کو پیدا ہوئے۔

ایک چھوٹے کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھنے والے منصور ملنگی نے گلوکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان لاہور اسٹیشن سے کیا تھا اور جلد ہی اپنی منفرد آواز اور انداز کی بناء پر شہرت لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

منصور علی ملنگی نے اپنی زندگی میں دو سو سے زائد آڈیو البم ریلیز کیے جبکہ حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز بھی حاصل کیا اور سرائیکی لوک موسیقی کو فروغ دینے پر انہیں پی ٹی وی ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

ان کے گانوں میں کالا تِل ماہیے دا، بلوچا ظالما، کیہڑی غلطی ہوئیے ظالم، خان گھڑا ڈے اور دیگر نے کئی دہائیوں تک مقبولیت حاصل کی معروف سرائیکی گلوکار منصور ملنگی11 دسمبر 2014 کو دل کا دورہ پڑنے سے 66 سال کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں