بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے آٹھواں ریفرنس دائر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ بینک قرضوں سے متعلق کرپشن کا ریفرنس دائر کر دیا، یہ جعلی اکاؤنٹس کیس کا آٹھواں ریفرنس ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سندھ بینک قرضوں کے سلسلے میں کرپشن کا ریفرنس دائر کر دیا ہے، جس میں بلال شیخ اور طارق احسن سمیت 20 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔

ریفرنس کے مطابق ملزمان پر اومنی گروپ کو 29 ارب روپے قرضہ دینے کا الزام ہے، 29 ارب میں سے 25 ارب روپے تا حال واجب الادا ہیں، 1.84 بلین روپے اومنی کی 3 بے نامی کمپنیوں کو فراڈ کے ساتھ دیے گئے، جب کہ 1.84 بلین روپے کا قرضہ سمٹ بینک کے کیپٹل پورا کرنے کے لیے دیا گیا۔

تازہ ترین:  جو کرے گا وہ بھرے گا، ہواؤں کارخ بدلنے والا ہے

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ اومنی کی جعلی کمپنی 6 ملازمین کے نام پر بنائی گئی، بلال شیخ اور طارق احسن سندھ بینک صدر کے طور پر بھی فرائض انجام دیتے رہے، دونوں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

قومی احتساب بیورو کے اس ریفرنس کو اسکروٹنی کے لیے رجسٹرار آفس بھیج دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلا نیب ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے 4 اپریل 2019 کو مقرر کیا گیا تھا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی، عدالت نے جن افراد کو طلب کیا تھا ان میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی، کے ایم سی کے چار سابق اور چار اس وقت کے موجودہ افسران شامل تھے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین بھی کی ہے، ملزمان نے سندھ اور اسٹیل ملز کی سرکاری زمینوں میں خرد برد کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں