اسلام آباد: برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافر نے پی آئی اے کی انٹرنیشنل فلائٹ کو ’ڈبلیو گیارہ‘ ہی سمجھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق برمنگھم سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 792 میں مسافر نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، مسافر رضا احسن دوران پرواز جہاز کے باتھ روم میں سگریٹ نوشی کررہا تھا۔
طیارے میں دھواں ہونے پر عملے نے مداخلت کی اور مسافر کو سگریٹ پینے سے منع کردیا جب کہ بین اقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر پی آئی اے نے مسافر رضا احسن پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر جرمانہ ادا کرنے پر مسافر کا پاسپورٹ واپس کردیا اور وارننگ بھی دی گئی، پائلٹ کی جانب سے مسافر کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔