جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ملکی معیشت پر گمراہ کن پروپیگنڈا افسوسناک ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت پر غلط بیانی اور گمراہ کن پروپیگنڈا افسوسناک ہے، مخصوص عناصر ذاتی مفادات کی خاطر منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورت حال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ایف بی آر کے عدالتوں میں زیر التوا کیسز میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر سے متعلق گفتگو کی گئی۔

حکومتی معاشی ٹیم کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی، معیشت کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کا بھی جائزہ لیا گیا، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی اقدامات بھی زیر غور آئے۔

مزید پڑھیں: کرپٹ معاشرے میں سرمایہ کاری نہیں آتی، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کے لیے حکومتی کوششوں کے خاطر خواہ نتائج آئے ہیں، مشکلات میں گھری معیشت میں آج واضح استحکام نظر آرہا ہے، استحکام سے آگے کا سفر معیشت کی بہتری اور ترقی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اقتصادی اعشاریوں میں بہتری کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ہے، غیرملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مافیاز کے مقابلے کے لیے ضروری ہے کہ حقائق تک رسائی یقینی بنائیں، معیشت کی اصلاح کے لیے ہر کوشش سے عوام کو آگاہ رکھا جائے، عوام بذات خود بے بنیاد پروپیگنڈے کو رد کردیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں