ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی : نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، ملزمان فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نامعلوم افراد نے سچل کے علاقے میں پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، شیرشاہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک بار پھر نامعلوم افراد سرگرم ہوگئے، مختلف علاقوں میں فائرنگ کیے واقعات پھر بڑھنے لگے، کراچی کے علاقے سچل میں اپارٹمنٹ پر پولیس کی کھڑی موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اس حوالے سے ایس پی گلشن اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس موبائل فرانزک کی تھی، فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مذکورہ پولیس موبائل انسپکٹر فرانزک کے زیراستعمال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے، کھڑی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ سچل تھانے کی حدود میں پیش آیا، نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے پولیس موبائل پرچارگولیاں فائر کیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے شیرشاہ میں چمڑہ گودام کے قریب نامعلقم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے شخص کا نام عالمگیر ہے، زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں بفرزون میں گھر کی چھت سے ملنے والی بچی دم توڑ گئی،اسپتال ذرائع کے مطابق بچی زخمی حالت میں ملی تھی جو دوران علاج انتقال کرگئی۔

اس کے علاوہ منگھو پیرناردرن بائی پاس روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں میاں بیوی سمیت6افراد زخمی،ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، منگھوپیر روڈ پر دیوار گرنےسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں