بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نواز شریف جس دن صحت یاب ہوں گے پہلی فلائٹ سے پاکستان جائیں گے، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف جس دن صحت یاب ہوں گے پہلی فلائٹ سے پاکستان جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی صحت سے مسلسل آگاہ کررہے ہیں، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ابھی تک مستحکم نہیں ہوئے ہیں، ڈاکٹرز اب تک پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ معلوم نہیں کرسکے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہیں، کچھ ڈاکٹرز کی رائے ہے کہ ان کو امریکا منتقل کیا جائے، شہباز شریف کی توجہ نواز شریف کی طرف ہے، چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چھوڑنے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے معاملات میں بھی شہباز شریف کی زیادہ ضرورت تھی بعدازاں طے کیا کہ پارلیمنٹ میں قیادت کا رول خواجہ آصف کے کو دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے، حسین نواز

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ شہباز شریف نے برطانوی صحافی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ہے وہ شہزاد اکبر کے 18 سوالات کا جواب بھی دیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا مطالبہ مرکز میں کیا، سندھ میں بھی اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی ہونا چاہئے، جو مطالبہ مرکز میں کرتے ہیں وہ صوبوں میں ہونا چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہم سے کوئی شکوہ نہیں وہ مطمئن ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں