اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بھارتی فورسز نے 1989 سے اب تک 95471 کشمیریوں کو شہید کیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باعث129 روز  سے معمول کی زندگی مفلوج ہے، قابض بھارتی فورسز نے1989 سے ابتک 95471 کشمیریوں کوشہید کیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں کرفیواورپابندیاں ایک سوانتیس ویں روز بھی برقرارہیں، انٹرنیٹ، موبائل سروس پر پابندی، ناکوں اورمحاصروں نے وادی کوجیل بنادیا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں یوم سیاہ پربھارت کیخلاف مظاہرےکئےگئے، بھارتی فورسز نے مظاہرین پر تشدد کیا اور متعدد کو زخمی کیا ، تعلیمی ادارے، کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند ہونے سے معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔

مقبوضہ وادی کی معیشت کوپندرہ ہزار کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ ہزاروں کشمیری بیروزگار ہوگئے ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں پانچ اگست سے جاری کرفیواورپابندیوں کے دوران بھارتی فوج خواتین سمیت 38 کشمیریوں کوشہید کرچکی ہیں جبکہ 1989 سے اب تک بھارت کی قابض فوج نے 95471 کشمیریوں کو شہید کیا اور7135 کشمیریوں کو دوران حراست شہید کیا گیا۔

کےایم ایس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے گیارہ ہزارسے زائد کشمیری خواتین کی عصمت دری کی گئی اور ایک لاکھ سے زائد گھربھی تباہ کئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں نام نہاد چھاپوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جبکہ نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں