تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

اداکار فیضان شیخ اب کرکٹ پر تبصرے کریں گے

کراچی : شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ستارے فیضان شیخ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کرکٹ پر تبصرہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے میزبان، اداکار اور فلمی دنیا میں نئے ابھرتے ہوئے ستارے فیضان شیخ نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرا دیا، وہ اپنے اس پلیٹ فارم کو اپنے مداحوں سے رابطے اور اپنی مشغلے کو ناظرین تک پہنچانے کےلے استعمال کریں گے۔

فیضان شیخ نے اپنا یہ نیا منصوبہ اپنے پسندیدہ شوق کی تکمیل کے لیے شروع کیا ہے، اس یوٹیوب چینل کے پروگرام ’کرکٹ ایج‘ میں وہ کرکٹ کی تازہ ترین خبروں سے اپنے مداحوں کو آگاہ کریں گے۔

اس چینل کے ذریعے وہ اپنے مداحوں کو نہ صرف ذاتی زندگی سے آگاہ کریں گے بلکہ اپنے کھانے، سفر اور کھیلوں سے متعلق تجربات بھی آگاہ رکھیں گے۔

اپنے یوٹیوب چینل سے متعلق بات کرتے ہوئے فیضان شیخ کا کہنا تھا کہ میں کافی پرجوش ہوں کہ ایک اداکار ہونے کے باوجود مجھے اپنے آپ کو محض ایک فرد کے اس میڈیم سے متعارف کرانے کا موقع میسر آیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مداحوں کو میری یہ کاوش پسند آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اپنے مداحوں کے لیے بڑے منصوبے ہیں اور میں ان میں سے ہر اک کو دکھانے کے لیے اب زیادہ انتظار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

یاد رہے کہ فیضان شیخ نے پرچی، مالک، اور ہیر مان جا سمیت کئی مقبول ترین فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انھوں نے سایہ، اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے اور ببن خالہ کی بیٹیاں جیسے ڈراموں میں بے مظال اداکاری سے مداحوں کا دل جیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -