بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کا آئندہ برس دورہ روس کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آئندہ برس دورہ روس کا اعلان کرتے ہوئے امید کا ظاہر کیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن جلد پاکستان تشریف لائیں گے جب کہ دونوں ممالک میں مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے روسی وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ روسی وزیرصنعت و تجارت کی سربراہی میں وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کےحکومتی وفود شریک ہوئے۔

ملاقات میں حفیظ شیخ، اسدعمر، حماداظہر اور چیئرمین بورڈآف انویسٹمنٹ بھی شریک تھے جب کہ دونوں ممالک کےوفود کےدرمیان تجارتی پیشرفت پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

وزیراعظم کو روسی صدر کی جانب سےنیک تمناؤں کاپیغام پہنچایاگیاجس پر وزیراعظم نے اظہار تشکر کیا.

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم کا بشکک میں صدرپیوٹن کے ساتھ ملاقات کا ذکر بھی ہوا، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، امیدہےصدرپیوٹن جلدپاکستان تشریف لائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور امید ہے دونوں ممالک توانائی، تیل، گیس، معدنیات، ریلوے، ہوابازی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ برس روس کےدورےکااعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2020 میں روس کا دورہ کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں