اشتہار

قرآن میں مذکور 35 حیوانات اور ان کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ جانتے ہیں قرآن میں کئی حیوانات کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے؟ اُن آیات کی تعداد کتنی ہے جن میں چوپائے، پرند اور حشرات کا ذکر موجود ہے؟

قرآن شریف کی دو سو آیات ایسی ہیں جن میں حیوانات کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔ علما بتاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں 35 جانوروں کا ذکر فرمایا ہے اور ان کے نام بھی موجود ہیں۔ ان میں مختلف نوع کے جان دار شامل ہیں جو زمین پر چلتے پھرتے، رینگتے اور ہوا میں اڑتے ہیں۔ یہ کہہ لیں کہ قرآن میں مذکور ان حیوانات میں چوپائے، پرندے اور حشرات شامل ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے اس آخری آسمانی صحفیے یعنی قرآن مجید کی چند سورتیں بھی جانوروں کے نام پر ہیں۔ اس کی ایک مثال سورۂ بقرہ ہے۔ عربی میں بقرہ جس جانور کے لیے بولا جاتا ہے، وہ گائے ہے۔ اسی طرح شہد کی مکھی کا ذکر بھی قرآن میں ملتا ہے جسے قرآن نے نحل کہا ہے۔

- Advertisement -

سورۂ فیل اس قوی الجثہ جانور کے نام پر ہے جسے ہم ہاتھی کہتے ہیں۔ سورۂ عنکبوت ہم سبھی نے پڑھی ہے۔ عربی میں مکڑی کے لیے عنکبوت کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح چیونٹی پر بھی قرآن میں ایک سورت موجود ہے۔ قرآن نے چیونٹی کے لیے لفظ نمل استعمال کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں