منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کرکٹر کے صاحبزادے سے ثانیہ مرزا کی بہن کی شادی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کے صاحبزادے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سالی انعم مرزا کی شادی گزشتہ روز منعقد ہوئی، تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی بہن کی تصاویر شیئر کیں اور گزشتہ دنوں انہوں نے شادی کے حوالے سے بھی تصدیق کی تھی البتہ لڑکے کا نام نہیں بتایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

My babies ❤️💞 @izhaan.mirzamalik

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب کو بہت ہی مختصر رکھا گیا جس میں منتخب افراد نے شرکت کی۔ انعم مرزا نے خود بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی اور خوشی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کے صاحبزادے اسد نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے میری محبت مل گئی‘۔

 

View this post on Instagram

 

Mr and Mrs 🥳 #alhamdulillahforeverything #AbBasAnamHi 📷 @weddingsbykishor @daaemi

A post shared by Anam Mirza (@anammirzaaa) on

قبل ازیں ثانیہ مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مہندی کی تقریب کی تصویر شیئر کی تھی جس میں اُن کے صاحبزادے، والد، والدہ اور دلہن (بہن) موجود تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں