بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ تصادم، ایک جاں‌ بحق، لیاقت بلوچ بال بال بچے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق اور 9 طالبعلم زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے دوران جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما بال بال بچے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ اور سرائیکی اسٹوڈنٹس کے کارکنان کے درمیان جاری کشیدگی تصادم کی شکل اختیار کر گئی، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر لاٹھیاں برسائی گئیں، لاتوں اور گھوسوں کے ذریعے ایک دوسرے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ اس دوران گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔

یونیورسٹی میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ بھی موجود تھے جو اسلامی جمیعت طلبہ کے پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے، فائرنگ کے باعث لیاقت بلوچ بھی محصور ہوگئے۔

https://twitter.com/mushahid_dawar/status/1205194128469958657

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں لیاقت بلوچ محفوظ رہے ہیں اور انہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ایک طلبہ تنظیم کا پروگرام چل رہا تھا کہ دوسری تنظیم کے کارکنوں سے تلخ کلامی پر تصادم ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس میں ایک کی حالت تشویشناک ہے جب کہ تصادم کے بعد یونیورسٹی کے ہوسٹلز کی تلاشی لی جارہی ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

واقعے کے بعد انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے یونیورسٹی 13 دسمبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں