اشتہار

امریکی فضائیہ کا پہلے غیر جوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا : امریکی فضائیہ نے پہلا زمین سے زمین پر مار کرنے والے درمیانی رینج کے غیر جوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا، تین ماہ کے دوران کیا جانے والا یہ دوسرا میزائل کا تجربہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ایئر فورس نے غیرجوہری بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے، بیلسٹک میزائل کیلی فورنیا میں وینڈن برگ ایئر فورس بیس سے داغا گیا، جس نے بحر الکاہل میں ہدف کو نشانہ بنایا، میزائل روایتی وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی حکام نے اس میزائل تجربے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ، تاہم اسے امریکی نیوکلیئر میزائل ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل صلاحیت کے اظہار کے طور پر دیکھا جارہا ہے جبکہ تین ماہ سے بھی کم وقت میں امریکی نیو کلیئر میزائل فورس کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا تجربہ ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو بھی امریکی ایئر فورس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں : امریکا کا جوہری معاہدہ کی دستبرداری کے بعد پہلا کروز میزائل تجربہ

یاد رہے اگست 2019 امریکا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا ، گزشتہ 31 سالوں میں امریکا کی جانب سے کسی بھی قسم کے کروز میزائل کا کیا جانے والا یہ پہلا تجربہ ہے۔

امریکا کے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے کہا تھا کہ اگر امریکی فوج زمینی لانچ سے چلنے والے کروز میزائل کا مکمل نظام بنالیتی ہے تو اسے جلد ایشیاء میں لگایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں