لندن/واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عام انتخابات میں کامیابی پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کا تجارتی معاہدہ یورپ سے زیادہ پرکشش ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پانچ سال کے عرصے میں تیسرے عام انتخابات میں کنزرویٹو جماعت نے مطلوبہ 326 نشستیں حاصل کر لیں، بورس جانسن کی جماعت کنزرویٹو پارٹی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمہ نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو مباررکباد دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیے گئے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اب برطانیہ اور امریکا بریگزیٹ کے بعد نیا تجارتی معاہدہ کرنے کےلیے آزاد ہیں۔
Congratulations to Boris Johnson on his great WIN! Britain and the United States will now be free to strike a massive new Trade Deal after BREXIT. This deal has the potential to be far bigger and more lucrative than any deal that could be made with the E.U. Celebrate Boris!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 13, 2019
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ تجارتی معاہدہ یورپ میں کیے گئے تمام معاہدوں سے زیادہ بڑا اور پر کشش ہوسکتا ہے۔
اپنی جماعت کی جیت پر وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پربرطانوی عوام کا شکرگزارہوں، ان نتائج سے مجھے ’بریگزٹ کے لیے مینڈیٹ مل گیا ہے‘ اگلے ماہ تک برطانیہ کو یورپی یونین سے نکال لیں گے۔
اب تک 650 میں سے 645 نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، کنزرویٹو پارٹی اب تک 361 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ لیبر پارٹی 203 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جب کہ ایس این پی 44، ایس ایف 5، ایل ڈی 7، پی سی کو 2 نشستیں ملی ہیں۔
مزید پڑھیں : برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات، کنزرویٹو پارٹی نے میدان مار لیا
برطانوی پارلیمنٹ کی 650 نشستوں پر انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے ہیں، برطانوی میڈیا نے ایگزٹ پول جاری کیا تھا، جس میں پیش گوئی کی گئی تھی کہ لیبر پارٹی کو 191 نشستیں جب کہ کنزرویٹو پارٹی کو 368 نشستیں ملنے کا امکان ہے، اسکاٹش نیشنل پارٹی کو55 نشستیں مل سکتی ہیں، لبرل ڈیموکریٹس 13 سیٹیں جیت سکتی ہے، پلیڈ سائمرو 3، گرین پارٹی کو ایک نشست مل سکتی ہے، جب کہ حکومتی جماعت کنزرویٹوپارٹی کو واضح اکثریت ملنے کا امکان ہے۔