تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

آرمینی نسل سے متعلق قرارداد امریکا اور ترکی کے تعلقات متاثر کرے گی، ترکی

انقرہ : ترکی نے امریکی سینٹ کی طرف سے آرمینی باشندوں کے قتل عام سے متعلق ایک بل کی منظوری پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی سینٹ کی قرارداد سے واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان تعلقات خطرے سے دوچار ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق انقرہ نے متنبہ کیا ہے کہ امریکی سینیٹ نے جمعرات کے روز آرمینی نسل کشی کو تسلیم کرنے کے لیے ایک قرارداد منظور کرکے امریکا اور ترکی کے باہمی تعلقات خطرے میں ڈال دیے ہیں۔

ترکی کے ایوان صدر کے ڈائریکٹراطلاعات فخرالدین الٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے کچھ ارکان کا رویہ ترکی امریکا تعلقات کے لیے نقصان دہ ہے‘ سینیٹ میں امریکی فیصلے سے ہمارے دوطرفہ تعلقات کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے پر ووٹ ڈالنے والے سیاستدان تاریخ میں ان عہدیداروں کے طور پر یاد رکھاجائے گا جنہوں نے ترکی اور امریکا کے مابین تعلقات کو خطرے میں ڈال دیا۔

ادھر تُرک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا کہ ترکی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسے مسترد کرتا ہے۔

ترک نیوز ایجنسی نے ترک وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی سینیٹ کے مبینہ آرمینی نسل کشی کے مسودے کو اپنانا ماضی کی سیاست کرنے کی ایک شرمناک مثال ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو امریکی سینیٹ نے آرمینی نسل کشی کو تسلیم کرنے کے لیے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی۔ قرارداد کی منظوری نے انقرہ کو مشتعل کردیا، تقریبا 30 ممالک آرمینی نسل کشی کو تسلیم کرتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق سلطنت عثمانیہ کی افواج نے پہلی جنگ عظیم کے دوران آرمینیا میں 12 سے 15 لاکھ کے درمیان آرمینی باشندے قتل کردیے تھے، اس وقت آرمینیا جرمنی اورہنگری کا اتحادی تھا۔ ترکی ان الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -