تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

ملک کی ترقی کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا، احسن خان

اسلام آباد : شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن نے پی آئی سی واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں پروٹوکول کا کوئی تصور نہیں اور ہم برائیوں کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈال کر خود کو بری الذمہ سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح کا بیڑہ اٹھانے سے پہلے ہمیں خود کو ٹھیک کرنا ہوگا، جب ہم اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں گے تو معاشرے میں خود بخود سدھار آتا جائے گا۔

اداکار احسن خان نے گزشتہ روز پنجاب کے دل لاہور میں واقع پی آئی سی میں پیش آنے والے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مایہ ناز اداکار نے کہا کہ ہم برائیوں کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈال کر خود کو بری الذمہ سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ترقی یافتہ قوموں کی وجہ ان کے شہریوں کا احساس ذمہ داری ہے، وہ رات گئے اہلکار نہ ہونے کے باوجود بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہیں اور ان ممالک میں جرم کرنے پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

اداکار کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں پروٹوکول کا کوئی تصور نہیں اور اسی وجہ سے ان ممالک کے شہری بھی اپنی حکومتوں سے خوش نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے تمام لوگوں کو اپنا اپنا کردار کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ حکومت کو احساس ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنے کے لئے میڈیا پر آگاہی مہم کا آغاز بھی کرنا چاہیے، فنکار ، کھلاڑی اور دیگر شعبوں کی نامور شخصیات اس مہم میں مثبت اور موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -